Pin It

Amazing Fact of WhatsApp

Amazing Fact of WhatsApp

Amazing Fact of WhatsApp.

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین چیٹنگ مسینجر ہے، اس ایپ کو ہوسکتا ہے آپ روز استعمال کرتے ہو، مگر اس میں چھپے ایک دلچسپ فیچر

سے ہوسکتا ہے آپ واقف نہ ہوں

amazing fact of WhatsApp

 واٹس ایپ میں ایک فیچر چھپا ہوا ہے، جس سے اکثر افراد لاعلم ہیں اور اس کی مدد سے آپ بیک وقت متعدد افراد کو ایک پیغام بھیج سکتے ہیں ،جس کے بارے میں انہیں علم نہیں ہوتا کہ اسے آپ نے کس کس کو بھیجا ہے۔

اگر اس کو آزمانا چاہیں، تو واٹس ایپ چیٹس کے اوپر بائیں جانب سکرین پر ایک فیچر موجود ہے، جس پر براڈ کاسٹ لیسٹس لکھا ہوگا۔ اس کی مدد سے آپ کسی بھی میسج کو متعدد افراد کو بیک وقت بھیج سکتے ہیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہو گا کہ آپ نے کس کس کو بھیجا ہے ۔

آسان الفاظ میں یہ ای میل میں “بی سی سی” بٹن کی طرح کام کرنے والا فیچر ہے۔ اس کی مدد سے آپ گروپ چیٹ کو تشکیل دیئے بغیر ہی ایک میسج کو واٹس ایپ پر اپنے تمام دوستوں کو بھیج سکتے ہیں ۔

تو اس کے لیے سب سے پہلے چیٹس اوپن کریں، پھر براڈ کاسٹ لیسٹس پر کلک کرکے نئی لسٹ کو بنائیں اور اس میں دوستوں کو ایڈ کر لیں۔ اس کے بعد بس اپنا پیغام تحریر یا کاپی پیسٹ کریں اور سینڈ کے بٹن کو دبا دیں۔ یہ پیغام سب کو مل جائے گا، بس اس کے آگے ایک چھوٹا سا میگا فون آئیکون بنانا ہو گا، مگر انہیں معلوم نہیں ہو سکے گا کہ آپ نے ان کے علاوہ بھی اسے دیگر افراد کو بھیجا ہے ۔

Check Also

external

World Famous Boxer Muhammad Ali Dies

محمد علی سانس کی تکلیف کے باعث کئی دن سے فینکس کے ہسپتال میں زیر …